Skip to main content
home

رضوان

The official application of the shrine of Imam Reza (as)

app_menu_primary

  • رضوان ایپلیکیشن سے استفادے کے فوائد
  • صارفین کی آرا ء و نظریات
  • جنرل سروسز
  • Fa
  • En
  • Ar
  • Ur
امام رضا علیہ السلام کے حرم کا ایپلیکیشن

رضوان امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور محبت کرنے والوں کے لئے ایک درخواست پروگرام ہے۔

رضوان ایپلیکیشن

  • ایپلیکیشن اسٹور
  • براہ راست ڈاؤنلوڈ

رضوان ایپلیکیشن سے استفادے کے فوائد

حرم مطہر کے صحنوں کے مناظر اور مذہبی پروگراموں کو انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کرنے کی سہولت

رضوان ایپ نے سبھی لوگوں کو حرم منور امام رضا علیہ السلام کے صحنوں کو براہ راست دیکھنے اور ضریح مبارک کی زیارت کاموقع فراہم کیاہے جبکہ مذہبی تقریروں، زیارت اور دعاؤں کی تلاوت کو بھی آپ براہ راست اس ایپ سے دیکھ اور سن سکتے ہیں

انٹرنیٹ کے ذریعے عطیات دینے کی سہولت USSD

رضوان ایپلیکیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے بھی عطیات دینے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ مخیر حضرات اور زائرین کرام اپنی نیت کے لحاظ سے اس ایپلیکیشن میں یہ معین کرسکتے ہیں کہ ان کا ہدیہ یا عطیہ کہاں خرچ کیا جائے اور وہ کتنی رقم دے رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ ماضی میں دئے گئے اپنے عطیات کا پورا ریکارڈ بھی دیکھ سکتے ہیں

تاریخی مناسبتیں اور شہروں کے شرعی اوقات

رضوان ایپلیکیشن میں آئمہ اطہار علیھم السلام اور دیگر ذوات مقدسہ کے ایام ولادت و شہادت اور تاریخی مناسبتوں کا بھی مشاہدہ کرسکتے ہیں جبکہ مختلف شہروں کے افق کے مطابق شرعی اوقات بھی درج ہیں

دینی اور شرعی سوالوں کے جواب

چونکہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی ایک بڑی تعداد شرعی سوالات کے جواب حاصل اور اپنے دینی و اعتقادی مسائل کے بارے میں شبہات کو دور کرنے کے لئے حرم مطہر میں (دینی و شرعی سوالات کے جواب دینے کی غرض سے) قائم دفاتر میں آتی ہے اس لئے رضوان ایپلیکیشن کے ذریعے بھی آپ اپنے شرعی و دینی و اعتقادی سوالات کے جواب دریافت کرسکتے ہیں اور کوئی بھی صارف اپنے مرجع تقلید کے نام کا انتخاب اور اپنے سوالات ٹائپ کرکے چند گھنٹے کے اندر اندر جواب دریافت کرسکتا ہے

حرم مطہر رضوی کے مذہبی پروگراموں کی فہرست اور تفصیلات

حرم مطہر رضوی میں تقریروں ، زیارت خوانی ، قرآئت قرآن کریم اور دعاؤں کے پروگراموں کی تفصیلات اور معلومات کے لئے آپ اس فہرست کا مطالعہ یا پھر پروگراموں کے عناوین کا مشاہدہ کرکے پروگرام کی جگہ اور وقت معلوم کرسکتے ہیں اور مقرر، خطیب یا شاعر و مداح کا نام بھی دیکھ کرسکتے ہيں ۔ اس بات کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ روزانہ کے پروگراموں کی فہرست جاری کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ دو روز کے پروگراموں کی بھی فہرست اور تفصیلات پہلے سے ہی رضوان ایپلیلکشن میں فراہم کردی جائيں ۔ اور چونکہ پروگراموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے پیش نظر پروگراموں کے انعقاد کے مقامات کی بنیاد پر کچھ پروگراموں کو فیلٹر بھی کرسکتے ہ

حرم مطہر کے پروگراموں کی منتخب ویڈیو کلیپس

امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے مختلف مذہبی پروگراموں کو زائرین اور آپ کے شیدائی بہت زیادہ پسند کرتے ہيں اسی لئے کوشش کی گئی ہے کہ ان پروگراموں کو ریکارڈ اور پھر ان میں سے منتخب حصوں کی کلیپس تیار کرکے زائرین اور عاشقان امام رضا علیہ السلام کو دی جائيں ۔ جن پروگراموں کی شارٹ کلیپس تیار کی جاتی ہيں ان میں تقریریں ، قصیدہ حوانی و نوحہ خوانی ، اور تلاوت قرآن کریم شامل ہيں جبکہ شائقین کے لئے بزرگان دین کی حیات طیبہ اور ان کی سیرت و اسوہ زندگي سے بھی روشناس کرانے کے لئے مختصر ویڈيو کلیپس تیار کی گئي ہیں

اپنی رائے ارسال کریں

صارفین کی آرا ء و نظریات

jalaee
ttt
ہفتہ 2020/05/23
مزید
برندگان قرعه كشي همراهان رضوان

جنرل سروسز

زائرین کے گروپ، ان کے قیام کی جگہ اور زیارت سے واپسی کی تفصیلات
دستر خوان کے کھانے کے لئے نام کا اندراج
زائر کے لئے گائيڈ کا انتظام اور حرم سے آشنائی
امام رضا علیہ السلام کے فضائل و کمالات اور حیات طیبہ
STATIC MAPحرم مطہررضوی کا
طرز زندگی کے زیرعنوان ویڈیوز
مشہد مقدس شہر کا نقشہ
مشہد شہر کی پارکینگ کے ايڈرس نیوی گیشن کے ذریعے
امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے آداب و منتخب دعائيں
آستان قدس رضوی کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔